30 جنوری، 2016، 7:46 AM

ایران کی سعودیہ میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت

ایران کی سعودیہ میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے شہر الاحساء میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری  نے سعودی عرب کے شہر الاحساء میں  شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جابری انصاری نے سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں مساجد اور مقدس مقامات پر سعودی وہابی دہشت گردوں کے مسلسل و پیہم حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وہابی دہشت گرد  شیعہ مسلمانوں کے لئے زبردست خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ الاحساء میں حضرت امام رضا (ع) مسجد پر کل جمعہ کے دن  وہابی دہشت گردوں  نے حملہ کرکے 4 نمازیوں کو شہید اور 18 کو زخمی کردیاتھا ۔

News ID 1861443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha